ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مانسون: معمول سے چار فیصد زیادہ بارش ہوئی ، بجلی گرنے سے یوپی میں 2 افراد جاں بحق 

مانسون: معمول سے چار فیصد زیادہ بارش ہوئی ، بجلی گرنے سے یوپی میں 2 افراد جاں بحق 

Fri, 15 Jul 2016 21:20:15    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍جولائی (آئی این ایس انڈیا )مانسون کے دو دن پہلے ہی پورے ملک میں سرگرم ہونے سے جہاں ہندوستان میں ابھی تک معمول سے چار فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے وہیں یوپی میں بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔قومی دارالحکومت میں بارش ہونے سے جہاں درجہ حرارت معمول پر رہا وہیں نمی کی سطح زیادہ 58سے 92فیصد کے درمیان رہی ۔سڑکوں پر آبی جماؤ کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔صفدر جنگ آبزرویٹری نے جمعرات کو 15ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔آسام میں سیلاب کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں رہی، لکھیم پور، گولاگھاٹ، موریگاؤں ، برپیٹا، وشیو ناتھ اور جورہاٹ میں سیلاب سے 1.11لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔حکام نے گولاگھاٹ اور جورہاٹ ضلع میں 16راحتی کیمپ لگائے ہیں جن میں 2821لوگوں نے پناہ لی۔مدھیہ پردیش میں بدھ سے اب تک زیادہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے ابھی معمولات زندگی واپس پٹری پر لوٹتی نظرآئی ۔بازاروں میں چہل پہل نظر آئی، وہیں اسکول بھی کھلے۔ہوشنگ آباد ضلع کے لیے بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ریاست میں سیلاب سے متعلق واقعات میں ابھی تک 22لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔مہاراشٹرکے ناسک میں فوج نے 10گھنٹے کی مشقت کے بعد کندیوڑی گاؤں کی نیفڈ تعلقہ کی کڈواندی کے ایک جزیرے پر پھنسے ہوئے تین افراد کو بچالیا۔یہ گاؤں کڈوا ندی کے کنارے پر آباد ہے۔ناسک میں گزشتہ ہفتے بھاری بارش ہونہے کی وجہ سے ندیوں اور نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔


Share: